دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نئے دور میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گا۔
چینی صدر جن پنگ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ روایتی دوستی کا فروغ اور جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کے عمل کے لیے کوشش کرنا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین متعلقہ مسائل کے حل کے لیے شمالی کوریا کے ساتھ پوری طرح تعاون کرےگا اور اپنی صلاحیت کے مطابق ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اس موقع پر کم جونگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا چین کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور چین کےساتھ تعاون کو زیادہ وسیع اور مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
ایک ایسے وقت جب شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ نیوکلیر ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے سے متعلق مذاکرات میں ناکام ہوگیا ایسے میں دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات اہم مانی جارہی ہے۔