اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہندو پاک کشیدگی دوستی میں تبدیل ہونی چاہیے: چین

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے ہندو پاک کشیدگی ختم کرکے دونوں ممالک کو ترقی کی جانب اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔

کشیدگی طویل تعلقات میں تبدیل ہونی چاہیے

By

Published : Mar 9, 2019, 4:03 AM IST

Updated : Mar 9, 2019, 7:44 AM IST

چین وزیرخارجہ نے جاری ایک پیغام میں کہا کہ بھارت اور پاکستان صفحہ پلٹیں اور آگےچلیں، دونوں ممالک کو خطے میں امن کے لیے کشیدگی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہندو پاک کشیدگی کو طویل مدت کے لیے بہتر تعلقات میں تبدیل ہونا چاہیے تاکہ خطے کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاہدے کرسکیں۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کیے تھے۔

بھارتی فضائیہ نے 25 اور 26 فروری کی شب پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالا کوٹ کے مقام پر فضائی حملہ کیا تھا۔

Last Updated : Mar 9, 2019, 7:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details