اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغر بی بنگال میں تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے:دلیپ گھوش

مغر بی بنگال پر دیش بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ عوام کو ممتا بنر جی کی حکومت کو پسند نہیں یے اور ریاست مئں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے،

By

Published : Apr 16, 2019, 11:55 AM IST

مغر بی بنگال میں تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے:دلیپ گھوش

دلیپ گھوش کے مطابق مغر بی بنگال کے عوام ممتا بنر جی کی حکومت سے تنگ آ چکی ہے۔ بنگال کے لوگوں نے 35سالہ بائیں محاذ کی حکومت کو اکھاڑ پیھنکا تو ترنمول کا نگریس کو ختم ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت کو ختم کرنے کےلیے عوام کی حمایت حاصل ہے۔بائیں محاذ کی حکومت کے دوران ریاست معاشی اعتبار سے کنگال ہو چکی تھی۔ ترنمول کا نگریس کے آ نے کے بعد بھی بنگال کی حالت میں زیادہ بہتری نہیں آ ئی۔ ممتا بنر جی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
2019 میں مرکرز میں مودی کی حکومت دوبارہ بننے کے بعد بنگال کو سونار بنگلہ بنائیں گے۔ بنگال کو معاشی اعتبار سے مضبوط بنائیں گے جہاں صرف اور صرف بنگال کے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔
بنگال پر دیش بی جے پی کے صدر کے مطابق ممتا بنر جی این آ ر سی کولے لوگوں کوگمراہ کر رہی ہیں۔ این آ ر سی سے ان لوگوں کو نقصان ہوگا جو بھارت کے شہری نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details