اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی مرکزی وفد کا دورہ بھاٹ پاڑہ آج - اطراف

شمالی 24 پر گنہ کے بھاٹ پاڑہ اورا س کے اطراف میں گزشتہ ڈھائی مہینوں سے سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں، جے پی کا مرکزی وفد آج علاقے کا دورہ کرے گا۔

بی جے پی مرکزی وفد کادورہ بھاٹ پاڑہ آج

By

Published : Jun 21, 2019, 3:12 PM IST


بی جے پی وفد میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگھیہ سمیت کئی اعلیٰ رہنماوں کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ مغر بی بنگال بی جے پی کے رہنماوں بھی موجود رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق کیلاش وجے روگھیہ کی قیادت میں بی جے پی کا وفد بیرکپور پولیس کمشنیریٹ منوج ورما سے ملاقات کرے گا اور عرضداشت پیش کی جائے گی۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور بیرکپور پارلیمانی حلقے کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ جگتدل تھانے کا گھیراؤکیاجائے گا اور بی جے پی کے کارکنان کے قتل میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے گا۔

بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں بی جے پی کے وفد کا دورہ اور جگتدل تھانے کے گھیراؤکے مدنظر سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ہم کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔

پولیس نے مزید کہاکہ بی جے پی کے جلوس اور تھانے گھیراؤسے نمٹنے کی پوری تیاری ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details