پوری دنیا میں آ ج سائیکل ڈے منایا جارہا ہے۔ سائیکل عام وخاص تمام لوگ اسے سواری کے لیے بہترین ذریعہ مانتاہے۔
سائیکل ماحول دوست سواری ہے۔ یوم سائیکل منانے کی سب سے بڑی وجہ محولیات میں آلودگی کو کم کرنااورصحت سے متعلق بیداری کرناہے۔
سائیکل ڈے: آپنے سائیکل چلائی؟ ڈاکٹر اجے دسکیت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ دور میں لوگوں کی جسمانی حرکت کم ہو گئی ہے۔ کھانے پینے کا انداز بدل گیا ہے۔ لوگ فاسٹ فوڈ زیادہ کھا رہے ہیں اور ورزش کم کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگوں میں کئی قسم کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔
سائیکل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ اگر ہم روز مرہ کی زندگی میں آدھاگھنٹہ سائیکلنگ کریں گے تو ہماری صحت میں تیزی سے بہتر ی آئے گی۔
ڈاکٹر، پروفیسراور فٹنس ٹرینروغیرہ لوگوں کو سائیکل چلانے پر زور دیتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ روزانہ آدھاگھنٹہ سائیکل چلانے سے نہ صرف فٹنس میں بہتری آ تی ہے بلکہ لوگ بیماریوں سے بھی دور رہیں۔
امریکی ماہر سماجیات پروفیسرلیزک سیبلسکی کی کوششوں سے اقوام متحدہ میں ترکمنستان سمیت 56 ممالک نے ایک قرار داد پیش کی تھی جس کے رو سے 3 جون کو یوم سائیکل قرار دیا گیا۔ اور اس طرح ہر سال 3 جون کو پوری دنیامیں سائیکل ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سائیکل سواری سے بہتر صحت حاصل کی جا سکتی ہے۔ سائیکل سواری کرنے والوں میں دل کی بیماریں، ذباطیس اور کینسرجیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
سائیکل کی تاریخ
سائیکل کی تاریخ کئی سوسال پرانی ہے۔1418 میں سب سے پہلے چار پہیوں والی سائیکل بنائی گئی تھی۔لیکن چارسوسال تک اس پر کسی نے توجہ نہیں دی
1813 میں ڈنڈی ہورسے نے چار پہیوں والی سائیکل کو دوپہیوں والی سائیکل میں بدلا۔ اس کے بعد1839،1865اور1872میں وقفہ وقفہ سائیکل میں تبدیلی ہوتی گئی۔