سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نے 12ویں جماعت کے رزلٹ کا آج اعلان کردیا۔
سی بی ایس ای بورڈ کی بارہویں جماعت میں اس بار دو لڑکیوں نے مشترکہ طور پر ٹاپ کیا ہے۔ ان کا نام ہنسکا اور کرشمہ ہے، دونوں نے 500 میں سے 499 نمبر حاصل کیے۔
سی بی ایس ای نتائج میں سبقت کس کی؟ سی بی ایس ای سکریٹری، انوراگ ترپاٹھی نے بتایا کہ اس بار بارہویں جماعت کے امتحان میں 83.4 فیصد طلبا پاس ہوئے۔
اس بار 88.7 فیصد لڑکیاں اور 79.5 فیصد لڑکے جبکہ 83.3 فیصد تیسرے جینڈر کے طلبا پاس ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹاپر لڑکیاں مغربی اترپردیش کی رہنے والی ہیں، جن کا نام ہنسکا شکلا غازی آباد کی، جبکہ کرشمہ اروڑا مظفرنگر کی رہنے والی ہیں۔
سی بی ایس ای نتائج میں سبقت کس کی؟ سی بی ایس ای کے بارہویں کے امتحان میں 13 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ریجن کے معاملے میں ترویندرم (98.2 فیصد) ٹاپ پر، چنئی(92.3 فیصد) دوسرے نمبر پر دہلی 91.78 فیصد پاس کے ساتھ تیسرے نمبرے پر ہے، اگر طالبات کی بات کریں تو سب سے زیادہ بورڈ امتحان میں دہلی کے طالبات نے حصہ لیا، دہلی سے تقریباً 27،22،71 طالبات نے سی بی ایس ای بورڈ امتحان میں حصہ لیا ہے۔
سی بی ایس ای بورڈ کی 12 ویں کا رزلٹ 'سی بی ایس ای ڈاٹ نک ڈاٹ ان اور سی بی ایس ای رزلٹ نک ان' پر جاری کیا گیا ہے۔
سی بی ایس ای نتائج میں سبقت کس کی؟ خیال رہے کہ سی بی ایس ای بورڈ کی 12 ویں کے امتحانات 15 فروری سے چار اپریل تک ہوئے تھے، جس میں دسویں اور 12 ویں کے لیے 31 لاکھ طلبا نے رجسٹریشن کرایا تھا۔