'کیلاش وجے ورگھیہ اور مکل رائے کے کہنے پر مجھے پھنسایاگیا' - جھوٹے معاملے
سابق کلکتہ پولیس کمشنر راجیب کمار نے کیلاش ورگھیہ اور مکل رائے پرانہیں جھوٹے معاملے میں پھنسانے کا الزام لگا یا۔
سابق کلکتہ پولیس کمشنر نے کہاکہ بی جے پی کے بڑے رہنما کیلاش ورگھیہ اور مکل رائے کے کہنے پر سی بی آ ئی کی ٹیم مجھے ٹارگیٹ کر رہی ہے۔
مجھے جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ سے پوچھ گچھ کر نے سے بہتر ہے کہ بی جے پی کے دونوں رہنماوؤں کوطلب کیا جا ئے۔
سپریم کورٹ میں حلف نامہ جمع دینے کے بعد راجیب کمار کا کہنا ہے کہ میر ے خلاف کو الزامات ہیں اس کی تفتیش ہونی چا ہئے مگر کسی کے دباؤ پر نہیں۔اس وقت سی پی آ ئی بی جے پی کے کہنے پر میرے خلاف کارروا ئی کر رہی ہے کو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے۔مجھے یقین ہے کہ میر ے حق میں فیصلہ آئے گا۔
راجیب کمار کے حلف نامے پر آ ئندہ 22 اپریل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہو نی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال 5فروری کو سی بی آ ئی کی ایک ٹیم کلکتہ پولیس کمشنرراجیب کمار کوگرفتار کرنے کےلیے پہنچی تھی ۔ پولیس کمشنر کی گرفتاری کے خلاف مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ دھرنے پر بیٹھ گئی تھی۔