سماج وادی پارٹی کے قداور رہنما اعظم خان نے اپنے خطاب میں سابق رکن پارلمیان جیا پردا کا نام لیے بغیر متنازع بیان دیا تھا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا تھا۔
اعظم خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر اس معاملے میں بی جے پی کے رہنما آکاش سکسینا نے ان کے صاحبزادے ادیب اعظم سمیت 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ 29 جون کو علاقے کے خوشبو گارڈن میں منعقدہ ایک کرکٹ میچ کے فائنل میچ میں اعظم خان مہنمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے۔
اسی تقریب کے دوران اعظم خان نے متنازع بیان دیا تھا۔ جس کے بعد پریس کانفرنس کر کے جیا پردا نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی بات بھی کہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق مرادآباد سے رکن پارلیمان ایچ ٹی حسن نے بھی گذشتہ سنیچر کو جیا پردہ کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہے۔
پولیس کے مطابق بی جے پی لیڈر آکاش سکسینا کی شکایت پر سول لائن پولیس اسٹیش میں منگل کو اعظم خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سکسینا نے اپنی تحریری شکایت میں لکھا ہے کہ اعظم خان نے 29 جون کو اسٹیج سے اداکارہ کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہے جس سے خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اس ضمن میں اعظم خان ان کے بیٹے ادیب اعظم سمیت دیگر 9 افراد کے خلاف آئی پی سی کے دفعات 294 اور 504 کے تحت مقدمات درج ہوئے ہیں۔