اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اے ایم یو طلبا نے کینڈل مارچ نکالا

اے ایم یو کے طلبا نے کینڈل مارچ نکال کر سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

طلبا نے کینڈل مارچ نکالا،متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 23, 2019, 12:33 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے بیرونی طلبا نے سری لنکامیں ہوئے سلسلہ وار دھماکے میں مارے گئے لوگوں کے لیے کینڈل مارچ نکال کر خراج عقیدت پیش کی۔

طلبا نے کینڈل مارچ نکالا،متعلقہ ویڈیو
مولانا آزاد لائبریری سے شروع ہوئے کینڈل مارچ باب سید تک بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

اس کینڈل مارچ میں بنگلہ دیش،انڈونیشیا، افغانستان،ملیشیا، ماریشش اور تھائی لینڈ کے طلبا بھی شامل ہوئے۔
خیال رہے کہ سری لنکامیں ایسٹر تہوار کے موقعے سے گرجا گھروں میں ہوئے سلسلہ وار دھماکے میں 290 افراد کی موت ہو گئی اور 500 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔

طلبہ یونین کے صدر سلمان امتیاز نے کہا کہ سبھی ملکوں کے اقلیتیں دہشت گردی کا شکار ہو رہی ہیں اس تناظر میں اقوام متحدہ کو زمینی سطح پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر حامد علی اور سیکریٹری پروفیسر نجم الحسن نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کینڈل مارچ میں خاصی تعداد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے بیرونی ممالک کے طالب علم اور طالبات بھی شامل رہے۔
اقوام متحدہ بھی اقوام متحدہ پر قابو پانے کی کامیابی دکھا رہا ہے۔لیکن حکومتیں سکٹ کارروائیاں نہیں کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details