دشا پٹانی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔اس فلم میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔
دشا نے کہا کہ وہ مستقبل میں سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ علی صاحب نے مجھے ایک رول کے لیے بلایا تھا ،جو خاص رول سے کہیں زیادہ تھا۔میں نے انہیں سنا اور کیونکہ یہ رول سلمان سر کے ساتھ تھا تو میں نے ہاں کردی۔
ایمانداری سے کہوں تو،مجھے نہیں پتہ کہ آگے کبھی بھی مجھے سلمان سر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا،یہاں تک کہ علی سر نے بھی مجھے اسکرپٹ سناتے ہوئے یہ کہا ۔جب ان سے اس کے پیچھے کی وجہ سے پوچھی تو انہوں نے جواب دیا ظاہر ہے ہمارے درمیان عمر کے فرق کی وجہ سے۔بھارت میں یہ ممکن تھا کیونکہ اس حصے میں سلمان سر اپنی جوانی کی عمر میں ہیں تواس لئے یہ ٹھیک تھا۔