اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حکومت کی سرزنش کی - ڈاکٹروں

کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کی حکومت کو ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی سکیورٹی سے متعلق اقدامت کے لیے سات دنوں کی مہلت دی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کی ممتا حکومت کوپھٹکار

By

Published : Jun 15, 2019, 2:11 PM IST

مغر بی بنگال میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ڈاکٹروں کی ہٹرتال پر کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتابنرجی کی حکومت کوپھٹکار لگاتے ہوئے سات دنوں کے اندر ڈاکٹروں کی سیکورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ٹی وی رادھاکرشنن اور جسٹس شوبرارائے نے کہاکہ مغر بی بنگال میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال پر بے حد افسوس ہے۔ ڈاکٹروں کی ہٹرتال سے غریب مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ہائی کورٹ کے مطابق ریاست میں طبی خدمات ٹھپ پڑنے پرریاستی حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی نہیں دکھائی ہے جو ایک افسوسناک عمل ہے ۔

مغر بی بنگال حکومت پرتنقید کر تے ہوئے ٹی وی رادھاکرشنن اور جسٹس شوبرارائےکہاکہ مغر بی بنگال کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ٹی وی رادھاکرشنن کے مطابق ریاستی حکومت کو سات دنوں کی ملہت دی جا رہی ہے ۔ اگلے سات دنوں کے اندر ڈاکٹروں کی سیکورٹی سے متعلق کیا کیا اقدامات کئے گئے ہیں ۔ریاستی حکومت کوتفصیلی رپورٹ کو رٹ دینی پڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details