اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سی بی آئی کی عرضی مسترد - راجیوکمار

کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق پولیس کمشنر راجیوکمار سے متعلق کیس کی سماعت جلد سے جلد کرنے کی سی بی آئی کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔

سی بی آ ئی کی عرضی خارج

By

Published : Jun 18, 2019, 5:05 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 5:31 PM IST


سی بی آئی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ملوث کلکتہ پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمارکے خلاف جلد سے جلد سماعت شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا کہ سی بی آئی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سماعت کی رفتار بالکل درست ہے۔ اس میں تیزی لانے کی کیا ضرورت ہے۔ سی بی آئی کو صبر سے کام لینا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس پرعدالت کی باریک نظر ہے اور اس کیس میں ملوث تمام افراد پرنظریں مرکوز ہیں۔ سی بی آئی کی جلد سے جلد سماعت کرنے کی عر ضی پر فی الحال غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے بتایا کہ آئندہ 2 جولائی کے آ خری ہفتے میں شاردا چٹ فنڈ کیس کی سماعت ہونی ہے اس سے پہلے اس پر غور نہیں کیاجا سکتا ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2019, 5:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details