اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی ایڈ کورس کی نشستیں خالی نہ چھوڑنے پٹنہ کورٹ کی ہدایت

پٹنہ ہائی کورٹ نے نالندہ اوپن یونیورسٹی کو یہ یقین دہانی کرانے کی ہدایت دی ہے کہ رواں سال بی ایڈ کورس میں ایک بھی سیٹ خالی نہیں رہے گی۔

بی ایڈ کورس کی نشستیں خالی نہ چھوڑنے پٹنہ کورٹ کی ہدایت

By

Published : Jun 21, 2019, 11:03 PM IST

پٹنہ ہائی کورٹ نے نالندہ اوپن یونیورسٹی کو سخت ہدایت دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنائے کہ رواں سال بی ایڈ کورس ٹی ایک بھی نشست خالی نہیں رہے گی بلکہ الاٹ کی گئی تمام سیٹوں کو پر کیا جائے۔
جسٹس مہیت کمار شاہ پر مشتمل سنگل بینچ نے اس معاملے میں سماعت کی۔

بی ایڈ کورس کی نشستیں خالی نہ چھوڑنے پٹنہ کورٹ کی ہدایت

دراصل کامن انٹرنس ٹیسٹ کرانے کے لیے نالندہ اوپن یونیورسٹی کو نوڈل ایجنسی بنایا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن آف ٹیچر ٹریننگ کالج کی جانب سے عرضی دائر کرکے شکایت کی تھی کہ نئے سیشن 2019-2020 میں سیٹوں کی تعداد میں کیے گئے اضافے کے سبب نشستیں خالی رہ جانے کا حدشہ ہے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی کے بعد طلبا کے داخلے کی مدت ختم ہو جائے گی۔

ہائی کورٹ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نشستیں خالی نہ رہنے کے سلسلہ میں مناسب اقدامات کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details