لکھنؤ میں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ان خواتین نے کہا کہ انہوں نے سکیورٹی گارڈکو کافی بلایا لیکن انھیں اندر جانے سے منع کر دیا گیا۔
دو روز قبل لکھنؤ کے مویا میٹرو اسٹیشن میں چار مسلم خواتین کو برقع میں ملبوس ہونے کی وجہ سے میٹرو کے اندر جانے سے روک دیا گیاتھا۔
مویا میٹرو اسٹیشن میں چار مسلم خواتین کو برقعہ میں ملبوس ہونے کی وجہ سے میٹرو کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ سکیورٹی گارڈ نے ان خواتین سے چہرہ دکھانے کو کہا تھا، اس پر مسلم خواتین کا کہنا تھا کہ آپ الگ کیبن میں لے جاکر خواتین گارڈ کے ذریعے تلاشی کروا لیں اور وہ چہرہ بھی دیکھ لیں، لیکن وہ سب کے سامنے ایسا نہیں کریں گی۔
اسی پر بات چیت مسلسل ہوتی رہیں لیکن نتیجہ صفر ہی رہا۔ آخر میں سبھی مسلم خواتین کو میٹرو ٹکٹ واپس کرنے کے بعد اپنے گھر مایوس ہو کر آنا پڑا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران انہوں کہا کہ ہم نے میٹرو آفیسر سے شکایت کی ہے۔ انہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی اور سکیورٹی گارڈ کے خلاف معاملہ پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔