ریاست جموں و کشمیر میں دوسری مرحلے کے پارلیمانی انتخابات کی پولنگ جاری ہے۔
بڈگام کے رائےدہندگان کا ماننا ہے کہ ہڑتال اور بائیکاٹ کی کال سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔
ووٹرز نے الیکشن بائیکاٹ کی کال مسترد کردی،متعلقہ ویڈیو شہر سرینگر سے محض دو کلو میٹر دوری پر واقع خمینی چوک کے مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ اس پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنا اہم ہے، کیونکہ اس وقت ریاست کے تشخص کو بچانے کا سوال ہے۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی رائے دہندگان نے بتایا کہ "یا تو ہم سب کو ایک ساتھ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے یا تو پھر بھر پور انداز میں اپنے ووٹ کا استمال کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ "اگر ہم انتخابات سے دوری بناتے ہیں تب بھی کوئی نہ کوئی سیاسی جماعت اقتدار میں آ جاتی ہے اور ہمارے مسائل جوں کے توں رہ جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہم اپنی حق رائے دہی کا اچھی طرح استعمال کریں، تاکہ ہماری ریاست کی پہچان کے ساتھ ساتھ سڑک ،بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضرورتیں بھی پوری ہو۔"علیحدگی پسند رہنماؤں نے انتخابات کا بائیکاٹ اور مکمل ہڑتال کی کال دی ہے لیکن اسکا اثر نہیں دکھ رہا ہے۔