اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اوور برج کے کام میں سست رفتاری آخر کیوں؟ - بریلی، اور بدایوں

بریلی، اور بدایوں سے گزرتے ہوئے آگرہ جانے والی شاہراہ پر ہزاروں مسافرین روزانہ سڑک کے ان گھڈوں سے جوجھتے ہیں۔

اوور برج کے کام میں سست رفتاری آخر کیوں؟

By

Published : Jun 22, 2019, 2:12 PM IST

سترہ نومبر 2017 کو یوگی حکومت نے 82.49 روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والے اس اوور برج کا کام شروع کیا گیا تھا، جو دسمبر 2020 تک مکمل ہونا ہے، لیکن ابھی تک محض 65 فیصد ہی کام مکمل ہوئے ہیں۔

اوور برج کے کام میں سست رفتاری آخر کیوں؟

دراصل کام کی رفتار میں کمی اس لیے آئی ہے کہ لال پھاٹک اوور برج کا کچھ حصہ آرمی کی زمین پر تعمیر ہونا ہے اور آرمی کی زمین پر این او سی کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا، اور آرمی اپنی زمین پر اوور برج بنانے کے لیے این او سی جاری نہیں کررہی ہے۔

دراصل بریلی سے بدایوں جانے والی سڑک پر آرمی کی حد ختم ہونے کا بورڈ لگا ہے، اور اس کے آگے پی ڈبلو ڈی کی زمین ہے، جہاں تقریباً 20 پلر تعمیر کیے جانے ہیں، جن میں تین پلر تعمیر ہوچکے ہیں لیکن آرمی کی 6500 مربع میٹر زمین پر جو 4 پلر بنانے ہیں، ان کی این او سی کا معاملہ مرکزی وزارت دفاع میں زیر التوا ہے۔

اوور برج کی این او سی اور تعمیری کے سلسلے میں جب بھی کسی رہنما اور افسر بات کی تو انہوں نے صرف یقین دہانی ہی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details