اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

برطانوی شہزادہ کا دورہ پاکستان کا اعلان - برطانوی شاہی محل

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز کیٹ مڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے ۔اس کا اعلان برطانوی شاہی محل کی جانب سے کیا گیا ہے۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز کیٹ مڈلٹن

By

Published : Jun 30, 2019, 2:45 PM IST

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ کی وزارتِ خارجہ اور دولتِ مشترکہ کے دفاتر کی درخواست پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز کیٹ مڈلٹن رواں سال موسمِ خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

کینسنگٹن پیلس کے مطابق شاہی جوڑے کے دورہِ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔


شہزادہ ولیم ملکۂ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ شہزادہ ولیم سے پہلے ولی عہد شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال سن 2006 ءمیں پاکستان آچکے ہیں۔

شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی اپنی چیئریٹی خدمات کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، دورے میں انہوں نے کینئرڈ کالج کا دورہ بھی کیا تھا۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے چند ہی روز پہلے اپنی اسناد سفارت ملکہ برطانیہ کو پیش کی تھیں جو خود بھی 1961ء اور 1997ء میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details