پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے ایک ماہ بعد بھی مغر بی بنگال میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کاسلسلہ جاری ہے۔
مغر بی بنگال کے مرشد آ باد ضلع کے دومکل علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے گھر کے باہر آنگن میں سونے رہے ترنمول کانگریس کے حامیوں پربم سے حملہ کردیا ۔
مرشدآباد میں تین ترنمول کے حامیوں کا قتل شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے دو حامیوں کی موت موقع پر ہی ہو گی جبکہ دیگر ایک شخص کی موت اسپتال میں ہوئی ۔
پولیس نے کہاکہ مرنے والوں کی شناخت سہیل رانا(19)،خیرالدین(55)اوررحیم الدین شیخ(35)کی شکل میں ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اب تک اس کیس میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔علاقے میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاگیاہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سی پی آ ئی ایم کے حامی میں ملوث ہیں۔ سی پی آ ئی ایم کے لوگوں نے پہلے گھر وں پر بموں سے حملہ کیا اور فا ئرنگ کر تے ہوئے قرار ہو ں گے۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ ترنمول کے حامیوں کے درمیان گروہی تصادم کے نتیجے میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ سی پی آ ئی ایم کے حامیوں پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔