اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ، ملزم کے خلاف این ایس اے کے تحت مقدمہ درج - نوئیڈا میں گوتم بدھ پولیس

ملک میں پہلی بار ریاست اترپردیش میں ریمڈیسیور انجکشن کی بلیک مارکیٹنگ پر این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ نوئیڈا پولیس نے بلیک مارکیٹنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ، ملزم کے خلاف این ایس اے کے تحت مقدمہ درج
ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ، ملزم کے خلاف این ایس اے کے تحت مقدمہ درج

By

Published : Jun 4, 2021, 4:24 PM IST

نوئیڈا میں گوتم بدھ پولیس نے ریمڈیسیور انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ایک ملزم کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے جبکہ یہ ملک بھر میں پہلا معاملہ ہے جس میں ریمڈیسیور انجکس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ملزم کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزم نے ضرورت مندوں کو زیادہ قیمت پر انجکشن فروخت کئے تھے جکہ وہ انجیکشن جعلی پائے گئے۔ 21 اپریل کو تھانہ سیکٹر 20 پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے نوئیڈا کے سیکٹر 168 میں رہنے والے رچت گھئی ولد اشون گھئی کو ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ انجکشن ضرورت مندوں کو کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کئے گئے تھے۔ تھانہ سیکٹر 20 نے ملزم کے خلاف دفعہ 275 ، 276 ، 420 ، منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ 96 اور وبائی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے برآمد ہونے والے تمام انجکشن کو لیب میں جانچ کے لیے بھیجا تھا۔ جانچ کے پتہ چلا کہ 96 انجکشن میں سے 93 انجکشن نقلی ہیں۔ جعلی انجکشن کی قیمت تقریباً 15 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ گوتم بودھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے این ایس اے کے تحت ملزم کے خلاف کارروائی کو منظوری دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details