اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں بی جے پی شاندرجیت درج کرے گی:شاہنواز - بی جے پی

وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے سینئر رہنما مسلسل مغربی بنگال کا دورہ کرکےووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شاہنواز حسین، بی جے پی ترجمان

By

Published : Apr 2, 2019, 10:29 AM IST

دورہ کرنے والو ں میں مرکزی وزرائے سمیت بی جے پی پی صدر امت شاہ بھی شامل ہیں۔

بی جے پی پارٹی کے ترجمان شاہنواز حسین نے کولکاتا میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی کارکردگی سب کو حیران کر دے گی۔

مغربی بنگال میں بی جے پی شاندرجیت درج کرے گی

انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں میں امید سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خاص کرکےمغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت سب کو حیران کر دے گی، ہمارے قومی صدر امت شاہ نے 23 سیٹوں کا ہدف طے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے بھی زیادہ سیٹوں پر جیت ملنے کی امید ہے، کیونکہ بنگال کی عوام نریندر مودی کے ساتھ ہے۔

انہوں نےترنمول حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں قانون کا راج نہیں ہے اور لوگوں کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے نہیں دیا جاتا ہے، جیسا کہ پنچایت الیکشن کے دوران دیکھا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا بھروسہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں امید ہے کہ بنگال میں بی جے پی کو بڑی جیت ملنے والی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت پر الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کے فلاحی کاموں سے عوام کو محروم رکھاگیا اور آیوشمان بھارت جیسے اسکیم کو نافذ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے ممتا بینرجی کے آندھراپردیش دورے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ چندرابابو نائیڈو کاجو حال ہونے والا ہے وہی حال ممتا بینرجی کا بھی ہوگا اور بنگال میں بی جی پی کی شاندار جیت ہوگی۔

واضح ہو کہ کل3 اپریل کو کولکاتا کے بریگیڈ میدان میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی ہونے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details