اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

حکومت کی وعدہ خلافی پر کسانوں کا احتجاج

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بی جے پی کے رہنماؤں نے کانگریس حکومت پر الزامات عائد کیے۔

کسانوں کا احتجاج

By

Published : Jun 9, 2019, 11:08 PM IST

اندور میں بی جے پی کے ضلع صدر اشوک سومانی اور شہر صدر گوپی کرشنا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست کے کسانوں کے وعدہ خلافی کی ہے۔

کسانوں کا احتجاج

پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو جہاں ایک جانب بڑی کامیابی حاصل ہونے کی خوشی ہے تو دوسری طرف بی جے پی کے کارکنان ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف ایک بڑا احتجاج کرنے والے ہیں۔

اس احتجاج میں تقریبا 350 پنچائتوں کے کسان ٹریکٹر ریلی نکالنے والے ہیں جس کی قیادت جنرل سیکرٹری کیلاش وجئے ورگیہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی انتخاب کے وقت راہل گاندھی نے ریاست کے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا اور راہل گاندھی نے اپنے انتخابی منشور میں بھی دہرایا تھا کہ اگر صوبے میں کانگریس کی حکومت قائم ہوگی تو وہ کسانوں کا قرض معاف کر دیں گے اور اگر قرض معاف نہیں کیا گیا تو وہ وزیراعلی بدل دیں گے۔

لیکن بی جے پی نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رایست میں حکومت قائم ہونے کے 6 مہینے بعد بھی کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا جو کہ کسانوں کے ساتھ ایک دھوکہ ہے۔
بی جے پی گورنر کے نام کلیکٹر کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کرے گی کہ وہ ریاست سے کانگریس حکومت کو منسوخ کرے کیوں کہ انہوں نے انتخاب کے وقت یہ کہا تھا کہ اگر کانگریس وعدہ پورا نہیں کرتی تو وہ خود اپنے وزیراعلی کو معطل کردے گی۔
بی جے پی 11 جون کو ٹریکٹر ریلی کے ساتھ احتجاج کرے گی جس کی قیادت آل انڈیا جنرل سیکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details