اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امت شاہ کی ریلی منسوخ - پولنگ

مغر بی بنگال میں آئندہ19 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آ خری مرحلے کی پولنگ سے قبل بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کا انتخابی ریلی کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

جنوبی24 پرگنہ میں امت شاہ کاجلسہ معطل

By

Published : May 13, 2019, 12:24 PM IST

Updated : May 13, 2019, 12:32 PM IST

مغر بی بنگال پردیش بی جے پی کے مطابق جادب پور میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے جلسے کی اجازت نہیں ملی۔ٓ زمین کے مالک نے ریلی کے لیے اپنی زمین دینے سے انکار کردیا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے لینڈنگ کے لیے زمین نہیں مل رہی ہے۔ریاستی بی جے پی کی میٹنگ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ جادب پور کے علاوہ کینگ اور بروئی پور تھانے علاقے میں امت شاہ کی انتخابی ریلی میں شرکت کرنی ہے۔
ضلع پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امت شاہ کے ہیلی کاپٹر کے لینڈنگ کے لیے ہیلی پیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ زمین کے مالک انتخابی جلسہ اور ہیلی پیٹ کے لیے اپنی زمین نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم اب بھی کوشش کر رہے ہیں کہ امت شاہ کی انتخابی ریلی میں شرکت کی راہ ہموار بنائی جائے۔

Last Updated : May 13, 2019, 12:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details