مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے. ریاست میں یومیہ 15 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے. دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی بھیانک صورتحال کے باوجود اسمبلی انتخابات 2021 کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔
شمالی دیناج پور کے رائے گنج سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر دیباشری چودھری کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد گھر میں ہی کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق کولکاتا میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کی رکن پارلیمان اور وزیر سوجن چکرورتی کی طبیعت بگڑ گئی. جانچ کے بعد انہیں کورونا میں مبتلا پایا گیا.
مرکزی وزیر دیباشری چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہوم کورنٹائن ہونے کی ہدایت دی گئی ہے.