مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں روحی نے ایک بار پھر قومی مسائل پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی سنگین ہے۔
بی جے پی رہنماؤں کے پاس عام لوگوں کےلیے وقت نہیں: نصرت جہاں
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور آکسیجن کی قلت کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وبا سے خوفزدہ ہیں۔ اسپتالوں میں بیڈز نہیں ہے اور آکسیجن کی قلت ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایسے حالات میں بھی بی جے پی کو صرف اقتدار کی فکر ہے اور بنگال اسمبلی انتخابات میں مصروف ہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ان کے پاس ملک کے غریب عوام کےلیے وقت نہیں ہے۔
نصرت جہاں روحی نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نریندر مودی نے کس سے پوچھ کر e فیصد ویکسن کو دوسرے ممالک میں بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں تیار کی گئی ویکسین سب سے پہلے ملک کے عوام کو دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندیشہ تھا کہ دوسری لہر انتہائی خطرناک ہوگی، اس کے باوجود مرکزی حکومت نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔