اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں 'ہارس ٹریڈینگ' شروع - بی جے پی

پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد مغر بی بنگال میں سیاسی کہرام مچا ہواہے۔ بی جے پی نے ہارس ٹریڈینگ کاسلسلہ شروع کردیا۔

مغربی بنگال میں ہارس ٹریڈینگ کاسلسلہ شروع

By

Published : May 28, 2019, 7:31 PM IST


بی جے پی کے رہنمامکل رائے نے کہاکہ ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنر جی کے خاندان اختلاف پایاجارہاہے۔ان کے فیملی ممبربی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

مکل رائے نے بڑکہا کہ ترنمول کانگریس کےکئی اراکین اسمبلی بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے تقریباً 50 کونسلربی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ان میں تین چیئرمین ہیں۔ اس فہرست میں 4 اراکین اسمبلی کا بھی نام ہے۔

ترنمول کانگریس کے ان باغی اراکین اسمبلی میں مکل رائے کے بیٹے اوررکن اسمبلی سبھرانشو رائے بھی شامل ہیں۔ صرف شبھرانشوہی بی جے پی میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔ مکل رائے نے 2018 میں بی جے پی کا جھنڈا تھام لیا تھا اوراب ان کے بیٹےسبھرانشورائے کی بی جے پی میں شمولیت کے چرچے ہیں۔

واضح رہےکہ لوک سبھا الیکشن میں بنگال کی کل 42 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 18 سیٹیں جیتی ہیں۔ اب بی جے پی 2021 میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئےکولکاتا سوک پول (بلدیاتی انتخابات) پرتوجہ مرکوز کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details