اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'پارٹی کی ہدایت ہے کہ بیان بازی سے بچا جائے'

ریاست بہار میں این ڈی اے کی اتحادی حکومت کے درمیان متنازع بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

By

Published : Jul 4, 2019, 11:23 PM IST

متعلقہ تصویر

مانسون اجلاس کے پانچویں روز آرجے ڈی نے حسب معمول حکومت مخالف نعرے لگائے وہی ایوان کے اندر جے ڈی یو کے ایم ایل سی ہیرا پرساد بند نے دفعہ 370 کی حمایت میں ایک متنازع بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جھک جائیں گے لیکن سر نہیں کٹائے گے اس پر آر جے ڈی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازع بڑھ رہا ہے۔

ایوان کے باہر ہیرا پرساد بند سے صحافیوں نے پوچھا کہ اتحاد پر بیان بازی ہو رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ کوئی بیان بازی نہیں ہو رہی ہے اتحاد مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ جو بیان بازی ہو رہی ہے وہ اچھا نہیں ہو رہا ھے وہ صحافیوں کے سوالوں سے بچتے نظر آئے ۔

متعلقہ ویڈیو

ان سے جب پوچھا گیا ہے کہ بی جے پی کے لوگ جیسی بیان بازی کر رہے ہیں اس سے اتحاد کی صحت پر کوئی اثر پڑے گا انہوں نے کہا کہ ایوان کی بات ایوان میں اس پہ باہر کوئی کمنٹ نہیں کیا جاسکتا۔


دلیپ جیسوال نے کہا کہ جس طرح کی بیان بازی ہو رہی ہے وہ نہیں ہونا چاہیے ۔پارٹی کی رہنماؤں سے بیان بازی سے بچنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے کچھ رہنما ایسے ہیں جو ہر وقت کچھ نہ کچھ بیان دیتے ہیں جس سے تنازع ہوجاتا ہے۔آج اسی بات کو ہیرا پرساد بند نے ایوان میں اٹھانے کا کام کیا میں نے واضح طور پر کہا کہ بی جے پی آر جے ڈی یو کا جو اتحاد ہے اٹوٹ ہے کیونکہ دونوں پارٹیوں نے اصول کی بنیاد پر اتحاد کیا ہے اور اصول کا سیدھا مطلب ہے بہار کی ترقی بہار کی ترقی کے معاملے پر ہی یہ اتحاد قائم ہوا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details