اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'جے شری رام' کے نعرے کا غلط استمال ہورہا ہے

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کا نگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر جے شری رام کے نعرے کا استعمال پارٹی سلوگن کے طور پر کرنے کا الزام لگایا ہے۔

By

Published : Jun 3, 2019, 2:37 PM IST

بی جے پی جے شری رام نعرے کا غلط استمال


ترنمول سپریموممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہبی نعرے کا سیاسی استعمال کررہی ہے۔

مغربی بنگال میں جے شری رام کے نعرے کو لے کر جاری گھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیاپرخالات شئیر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی جے شری رام کا استعمال پارٹی سلوگن کے طور پر کررہی ہے۔یہ ایک سنگین غلطی ہے۔


ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہبی نعرے کا سیاسی استعمال کررہی ہے۔اس سے لوگوں کے جذبات بھڑک سکتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا نعرہ ہوتا ہے۔اس کا وہ احترام کرتی ہیں لیکن بی جے پی جے شری رام کا غلط استعمال کررہی ہے۔بی جے پی جے شری رام کو اپنی پارٹی کا سلوگن بنانے میں لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزجب مودی راشٹرپتی بھون میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لے رہے تھے۔اسی دوران بھاٹ پاڑہ میں ممتا بنرجی دھرنا دینے جارہی تھیں اسی ان کے سامنے کچھ لوگوں نے جے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئے۔ممتا برجی اس پر بھڑک گئی تھیں۔

ممتا بنرجی کی ہدایت پر جے شری رام کا نعرہ لگانے والوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی تناؤجاری ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بی جے پی نے اب ٹی ایم سی کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے وزیر اعظم ممتا بنرجی کو جے شری رام لکھے 10 لاکھ پوسٹ کارڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details