اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'دارجلنگ گورکھاوؤں کاہے' - دارجلنگ

گورکھا جن مکتی مور چہ کے رہنما ویمل گورنگ نے ونئے تمانگ اور انیتاشرپا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دارجلنگ کاسودا کریں گے۔

ویمل گورنگ

By

Published : Apr 30, 2019, 11:16 AM IST

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کی وجہ سے لا پتہ ہونے والے جن مکتی مورچہ کے سابق رہنما ویمل گورنگ نے نامعلوم مقام سے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاکہ دارجلنگ پہاڑ میں رہنے والے گورکھاوؤں کاہے۔
دارجلنگ کو جب تک گورکھا لینڈ کا درجہ نہیں مل جاتا اس وقت ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ہمیں کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی ہے۔تھوڑی دیر کے لیے ہمیں پریشان کر سکتے ہیں،ہم پر ظلم ڈھا سکتے ہیں مگرہما رے ارادے کو توڑ نہیں سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ونئے تمانگ اور انیتا سپر جسے کئی لوگ چند افراد مفاد پرست ہیں۔ انہیں پہاڑ کے لوگوں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ونئے تمانگ اور ان کے ساتھی پہلاڑ کے سوداکرچکے ہیں۔ اسے لوگوں سے دور رہیں۔
ویمل گورنگ نےاپنی ویڈیو میں مزید کہاکہ بے ایمان لوگ کسی کے نہیں ہو تے ہیں۔ وہ اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے دارجلنگ ضنمی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کو جتانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوؤں اور مفاد پرست لوگوں کو سبق سکھانے کا یہ اچھا موقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details