اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار: مچھلی کی کھال سے پروٹین والی دوا بنے گی

ریاست بہار میں ماہی گیروں کے لیے خوشخبری ہے، کیوں کہ اب انہیں مچھلی کی کھال سے منافع کمانے کا موقع ملے گا اور ہزاروں لوگوں کو روزگار بھی دستیاب ہوگا۔

By

Published : Jun 27, 2019, 3:16 PM IST

مچھلی کی کھال سے پروٹین کی تکمیل والی دوا بنے گی، متعلقہ تصویر

بہار مچھلی پالن محکمہ نے مچھلی کی کھال کو فروخت کرنے کے لیے جاپانی کمپنی نیجونا سے معاہدہ کیا ہے۔جہاں مچھلی کی کھال سے پروٹین کی دوا بنے گی۔

مچھلی کی کھال سے پروٹین کی تکمیل والی دوا بنے گی، متعلقہ ویڈیو

اس معاہدے کے تحت تین ماہ میں تین ٹن مچھلی کی کھال کو جاپان بھیجا جا چکاہے۔

محکمہ کادعویٰ ہےکہ اب مچھلی کی کھال سے لوگوں کی اچھی کمائی ہوگی۔

ہزاروں لوگوں کے اس سے روزگار ملے گا اور اس سے منسلک ہوکر کام کرنے والے لوگوں کو ہر ماہ تقریباً 20 ہزار کی آمدنی ہوگی۔

مچھلی پروری محکمہ نے مچھلی کی کھال کے کاروبار میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہم فی الحال دارالحکومت پٹنہ میں چلائی جا رہی ہے۔

مچھلی پالن محکمہ کے چیف ڈائریکٹر رشی کیش کشیپ نے بتایا کہ ریاست بھر میں ایک سال میں تقریباً 12000 ٹن مچھلی کی کھال نکلتی ہے۔ جس سے مچھلی فروخت کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا تھا، بلکہ اس کے پھینکنے سے شہر کی سڑکوں پر چاروں طرف گندگی ہی پھیل رہی تھی۔ اس سے کئی طرح کی بیماری پھیلنے کے امکان بھی رہتے ہیں۔ لیکن اب مچھلی کی کھال کو بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

جاپانی کمپنی مچھلی پروری محکمہ کے تعاون سے پٹنہ کے بازاروں سے 70 روپے فی کلو کے حساب سے مچھلی کی کھال خرید رہی ہے۔

نیجونا کارپوریشن کے بزنس ڈیولپمنٹ ہیڈ میوری دوے نے بتایا کہ مچھلی کی کھال میں پروٹین پائی جا تی ہے۔ جو انسانی جسم کے لیے بہت ہی اہم ہے۔

جاپان میں اس سے دوا بنائی جاتی ہےاور اسے پوری دنیا میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

انسانی جسم کے اندر کئی ایسے حصے ہیں، جو پروٹین کی وجہ سے لاغر ہوجاتے ہیں جسم کے اس حصے میں مچھلی کی کھال سے بنی دوا کام کرے گی۔ اس دوا سے لیور اور پیٹ سے متعلق بیماریوں کو بھی دور کیا جاسکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details