اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نتیش کمارنے الیکشن کمیشن پرسوال اٹھایا - حق رائے دہی

عام انتخاب 2019 کے آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پٹنہ میں اپنے حق رائے دہی کے بعد الیکشن کمیشن پرسوال اٹھایا۔

نتیش کمار نے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھایا

By

Published : May 19, 2019, 11:00 AM IST

Updated : May 19, 2019, 11:22 AM IST

انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول اتنا لمبا نہیں ہونا چاہیئے۔ ساتھ ہی کہا کہ اتنی گرمی میں انتخاب نہیں ہونا چاہیئے۔
نتیش کمار نے کہا کہ الیکشن کے لیے ایک کل جماعتی میٹنگ ہونی چاہیئے، اس پر ایک رضامندی بننی چاہیئے اور آئینی نظام ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ فروری۔مارچ میں یا اکتوبر۔ نومبر میں انتخابات کرانا چاہیئے۔ ساتھ ہی اتنا لمبے وقت میں نہیں ہونا چاہیئے۔ ایک مرحلے میں انتخاب کرانا اچھا ہوتا ہے، لیکن اپنا ملک بڑا ہے۔ اس لیے دو۔ تین مرحلے میں انتخاب ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی اعتبار سے سرحدیں الگ۔ الگ ہیں۔ ایسے میں ایک ساتھ انتخاب کرانا ممکن نہیں ہے، لیکن دو سے تین مرحلوں میں انتخاب کرایے جا سکتے ہیں۔ انتخاب کا شیڈول اتنا لمبا ہونے سے ووٹرز،نیتاؤں،پارٹیوں اور میڈیا کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دیکھ رہے ہیں کہ اتنی گرمی میں ووٹرز کو کتنی مشکلات ہو رہی ہیں۔ سبھی کو پریشانی ہے۔غورطلب ہے کہ آج سات ریاستوں کی 59 پارلیمانی سیٹ پر انتخابات ہو رہے ہیں ،جن میں بہار کی آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
Last Updated : May 19, 2019, 11:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details