بھاگلپور میں وارثی ٹرسٹ کی جانب سے چار جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی۔ اس شادی کے تمام اخراجات ٹرسٹی حاجی منصور تانتی کی جانب سے اٹھائے گئے۔
حاجی منصور کی طرف سے دلہنوں کو کپڑے و لوازمات کے علاوہ خانہ داری کے سامان بھی دیے گئے۔ قاضی شہر قاری ابوالکلام اشرفی نے نکاح پڑھایا۔
اس موقع پر جامعہ شہبازیہ کے استاذ مولانا فاروق عالم اشرفی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس اجتماعی شادی کی تعریف کی اور کہا کہ اسلام میں شادی کو سب سے آسان بنایا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ امت مسلمہ خرافات میں بھٹک گئی ہے۔
اس اجتماعی شادی میں 11 جوڑوں کی شادی کا انتظام کیا گیا تھا، لیکن عین موقع پر کسی وجہ سے چار جوڑے ہی بارات لے کر آئے۔ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔ اجتماعی شادی کے کوریج کے لیے میڈیا کے لوگ بھی بڑی تعداد میں پہنچے تھے۔