مذکورہ آزاد امیدوار کے منظرعام پر آنے کے بعد سے وہ خبروں میں ہیں کیونکہ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے وہ ہم شکل ہیں۔
بھیونڈی کے ساتھ نہ انصافی ہوئی: سہاس بونڈے
ممبئی سے متصل بھیونڈی پارلیمانی نشست سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے سہاس بونڈے نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقہ ہونے کی وجہ بھیونڈی کے ساتھ نہ انصافی کی گئی۔
bhivendi lok sabha indipendent candidate
انہوں نے کہاکہ بھیونڈی پاورلوم نگری ہے۔ ہندو اور مسلمان اس کے دو پہئے ہیں۔
بھیونڈی کو اسمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا مگر بعد میں اس کا نام ہٹا دیا گیا کیونکہ یہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسلم دشمنی کے چکر میں اس شہر میں رہنے والے ہندو بھی پریشان ہورہے ہیں۔