انہوں نے کہاکہ بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اب باپ ارجن سنگھ رکن پارلیمان اور بیٹا پون سنگھ ایم ایل اے بن گئے ہیں۔ جیت کے بعد باب اور بیٹے کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں۔
پون سنگھ میرے بیٹے جیسا: مدن مترا - ارجن سنگھ
ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما مدن مترا نے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد کہاکہ ارجن سنگھ کے صاحبزادے پون سنگھ میرے بیٹے جیسا ہیں۔
پون سنگھ میرے بیٹے جیساہے
مدن مترا نے کہاکہ بھاٹ پاڑہ اسمبلی کےنومنتخب ایم ایل اے پون سنگھ کو اپنے والد سے بہت کچھ سکھنے کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ پون سنگھ ذات پات کی سیاست سے اوپر اٹھ کر لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔