اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کورونا وائرس کے سبب بنگال میں صورتحال سنگین - کورونا وائرس کی دوسری لہر

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Bengal situation is critical
Bengal situation is critical

By

Published : Apr 23, 2021, 8:14 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ وباء اور بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے.

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود بیشتر مقامات پر کورونا گائیڈ لائن کی دھجیاں بھی اڑائی جا رہی ہیں.

مغربی بنگال میں مسلسل پانچویں دن 15 ہزار کے قریب کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 65 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 14 ہزار سات سو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 65 لوگوں کی موت ہوئی ہے.

ذرائع کے مطابق دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ساڑھے پانچ پانچ ہزار کے قریب کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.

دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سب سے زیادہ اور گہرا اثر پڑا ہے.



غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی. اس کے علاوہ بنگلہ زبان کے مشہور شاعرشانکو گھوش اور مشہور موسیقی کار کی موت ہو چکی ہے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 23 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details