اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سرمایۂ تسکین ہے پہلگام کا منظر

حسن فطرت سے آباد مناظر کشمیر کا قابل قدر اثاثہ ہیں، جو پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

سرمایۂ تسکین ہے پہلگام کا منظر

By

Published : Jun 15, 2019, 3:15 PM IST

Updated : Jun 15, 2019, 11:45 PM IST

وادی کشمیر اپنے قدرتی حسن و جمال سے دنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں کے منفرد اور دلفریب سیاحتی مقامات ہر موسم میں اپنے خوبصورت مناظر سے ملک اور بیرون ملک کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔

سرمایۂ تسکین ہے پہلگام کا منظر

سرسبز و شاداب پہاڑیوں کے دامن میں واقع مشہور و معروف سیاحتی مقام پہلگام، ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےجہاں، موسم سرما میں برف پوش پہاڑیاں پہلگام کے حسن کو مزید دوبالا کرتی ہیں، وہیں گرمی کے موسم میں ٹھنڈی اور پرسکون ہوائیں شگوفے اور رنگا رنگ کلیوں کی پُر رونق بہاریں روح کو تروتازہ رکھتی ہیں۔

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی، سیاح شہر آفاق پہلگام کی جانب رخ کرنا شروع کردیتے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی پہلگام آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

یہ حسن فطرت سے آباد مناظر کشمیر کا قابل قدر اثاثہ ہیں، سیاحوں کے ان تاثرات کو دیکھ کر عرش ملسیانی کا شعر یاد آتا ہے۔

سیٹی سی ہوائوں میں وہ جھرنوں کی چھماچھم
بالائے سرِ کوہ وہ اشجار کے پرچم
اک نقطے پہ ملتے ہوئے دو سلسلے باہم
آغاز سے بھی خوب ہے انجام کا منظر
سرمایۂ تسکین ہے پہلگام کا منظر

Last Updated : Jun 15, 2019, 11:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details