اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جملہ بازوں سے ہوشیار رہیں : سندھیا - کانگریس

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے گنا شیو پوری پارلیمانی حلقہ کے امیدوار جیوتر دتیہ سندھیا نے بی جے پی کو جملہ بازوں کی پارٹی قرار دیتے ووٹروں کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

جملہ بازوں سے ہوشیار رہیں

By

Published : May 5, 2019, 3:20 PM IST

سندھیا گزشتہ روز مرینا پارلیمانی حلقہ کے امبھاه قصبے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرینا- شیوپور پارلیمانی حلقہ کے کانگریس امیدوار رام نواس راوت چمبل کی مٹی کے سپوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور بہوجن سماج پارٹی کی جھوٹی باتوں میں آکر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔ سندھیا نے کہا کہ آپ کے ساتھ پرورش پانے والے اس ’سیوک‘ کو جتا کر ان کے اور کانگریس کے ہاتھ مضبوط کریں۔
سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی جملہ بازوں کی پارٹی ہے اور آپ کو ان سے ہوشیار رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے وقت میں كیلارس شگر مل چالو تھی، لیکن بی جے پی حکومت نے اسے بند کر دیا۔
انہوں نے پرانی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے باپ دادا نے اس علاقے کے گاؤں والوں کے لیے نیروگیج بنائی اور انہوں نے اسے براڈگیج میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، لیکن بی جے پی نے اس کا کریڈٹ لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details