حالیہ دنوں میں ٹی ایم ایس کے ہلاک کیے گئے رہنما کنڈے کے گھر والوں سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کےکنڈے کے قتل کے معاملہ کی پوری جانچ ہوگی، اور مجرمین کو سخت سزا ملے گی،کیونکہ یہ صرف ایک قتل کا معاملہ نہیں بلکہ اس طرح کی سازش رچنے والوں کا پتہ لگا نا ضروری ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوئے دس سے زیادہ دن ہو چکے ہیں کسی بھی لیڈر نے اگر کسی طرح کا تشدد پھیلانے کی کوشش کی تو میں نے پولس کو ان سے نمٹنمے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
انہوں نے 2014 میں ہوئی اپنی جیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کا نگریس نے کانگریس کے ساتھ ملکر کئی سیٹوں پر اپنی جیت حاصل کی تھی اس پر کسی طرح کا نہ شدت بھڑکنے دیا تھا اور نہ کوئی قتل کی واردات ہوئی تھی لیکن بی جے پی کی سیٹوں میں اضافہ کے بعد تشدد بڑھتا جارہا ہے۔