بنگلہ دیشی اداکار فردوس احمد کوبھارت چھوڑنے کا حکم
ویزا کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلہ دیش ہا ئی کمیشن نے بنگلہ دیش کے مشہور اداکار فردوس احمد کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا۔
کولکاتا میں واقع بنگلہ دیش ہا ئی کمیشن نے پر یس ریلیز کے ذرئعہ اس کی اطلاع دی۔ بنگلہ دیش ہا ئی کمیشن کے مطابق بھارت کے الیکشن کی جانب سے شکایت موصول ہو ئی جس میں ویز ا کی خلاف روزی کا ذکر ہے۔بھارتی خارجہ دفتر نے بنگلہ دیش کے ادار کا ویزاخارج کرنے کافیصلہ کیا۔اس کے بعد بنگلہ دیش ہا ئی کمیشن سلسلے میں فوراًکارروا ئی کر تے ہو ئے اداکار فردوس احمد کوبھارت چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فردوس احمد نے ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں رائے گنج لوک سبھا حلقہ میں روڈ شو میں حصہ لیاتھا۔مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنماؤں نے اس کی سخت مخالفت کی اور اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی نیز بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے شکایت بھی کی تھی۔