اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

میرٹھ میں گیند سازی کی صنعت بحران کا شکار - اترپردیش

اترپردیش کے شہر میرٹھ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں جو سپورٹس کا سامان بنتا ہے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر برآمد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرٹھ کو اسپورٹس سٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

میرٹھ میں گیند سازی کی صنعت بحران کا شکار، متعلقہ تصویر

By

Published : May 11, 2019, 2:24 PM IST

ایک زمانہ تھا جب میرٹھ میں لیدر کے گیند کی صنعت بام عروج پر تھی، لیکن اب نئی نسل کا رجحان اس صنعت کی جانب بہت کم ہوگیا ہے، جس کے سبب اس کے کاریگروں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔

کاریگروں کا کہنا ہے کہ ایک دن میں چار سو سے پانچ سو کی آمدنی ہوتی جو اس مہنگائی کے دور میں ناکافی ہے۔

میرٹھ میں گیند سازی کی صنعت بحران کا شکار، متعلقہ ویڈیو

اوم پرکاش نے بتایا کہ جس بال پر کسی برانڈ کمپنی کا مہر نہیں رہتا ہے اس کی قیمت کم ہوتی ہے، لیکن اگر کسی برانڈ کا مہر لگ جائے تو وہی بال دوگنی، سہ گنی کی قیمت پر فروخت ہوتی ہے ۔

رند کمار گذشتہ 20 برس سے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیند بنانے میں سب سب سے اہم کام سلائی کا ہے جسے مزدوروں سے کمپنی کے مالکان مختلف طریقے سے یہ کام کراتے ہیں مثلاً کسی گیند میں 6 بار سلائی ہوتی ہے تو کسی میں کم ہوتی ہے۔

ایک طرف ملک میں صنعت و حرفت کو فروغ دینے سے متعلق بلند بانگ دعوے کیے جارہے ہیں، ایسی صورت میں میرٹھ کے یہ حالات ان تمام دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details