'عام انتخابات میں بی جے پی کا خاتمہ یقینی' - ضلع مالدہ کے بہرام پور
مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے بہرام پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار اپُروا سرکار کی انتخابی مہم میں پارٹی سربراہ اور وزیراعلی مغربی بنگال ممتابنرجی نے کہا کہ 'عام انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے'۔
اس موقع پر انھو ں نے خطاب کرتے ہوئے دو ہزار انیس بی جے پی فنیش کا نعرہ لگایا۔
انھوں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
چیف منسٹر مغربی بنگال نے عوام سے اپیل کی اپ اپنے ہی ملک میں غیر ملکی نہیں ہونا چاہتے ہیں اور این آر سی کے عمل کو نہیں چاہتے ہیں تو آپ اپنا ووٹ ترنمول کانگریس کی امیدوار کے حق میں دیں۔
انھو ں نے کہا کہ بنگال میں امن اور بھائی چارہ کے لے ترنمول کانگریس کو ووٹ دیں۔
انھو ں نے کہا کہ مرکز میں اگلی سرکار جو بنے گی اس میں بنگال اور اترپردیش کا اہم رول ہوگا۔
اس موقع پر انھوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بھارت کی کسی ریاست میں اس طرح کے تاریخی اقدامات نہیں کئے۔
انھوں نےبی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی جے پی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کئے۔بلکہ فلاحی اقدامات کو زمین پر کردکھایا ۔