اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی رہنما کی گاڑی پر حملہ - چوتھے مر حلے کی پولنگ

مغر بی بنگال کےآسنسول کے برا بونی میں واقع پولنگ بوتھ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے ر کن پا رلیمنٹ اور بی جے پی کے امیدوار بابل سپریو کی گاڑی پر حملہ کردیااور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔

بابل سپریو کی گاڑی پر حملہ

By

Published : Apr 29, 2019, 10:37 AM IST

Updated : Apr 29, 2019, 10:53 AM IST

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کوقابو میں کیا اور بابل سپریو کو محفوظ مقام پر لے گئی۔بابل سپریواور اعلیٰ پولیس اہلکار کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی۔

بابل سپریو کی گاڑی پر حملہ

پولیس کاکہنا ہے کہ ر کن پا رلیمنٹ اور بی جے پی کے امیدوار بابل سپریو کی گاڑی پر حملہ ہو اہے۔ گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔بابل سپریو کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان نے میری گاڑی پر حملہ کیاہے۔ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود تا خر سے پہنچی۔انہوں نے مزید کہاکہ مغر بی بنگال کی پولیس کی مدد سے ترنمول کانگریس جے حامی غنڈہ گردی کر تے ہوئے بوتھوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترنمول کا نگریس کے حامی بی جے پی کے پولنگ ایجنٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ترنمول کا نگریس کے ضلع صدر نے بابل سپریو کے الزام کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2019, 10:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details