اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آئی ایم اے اسکیم: بی جے پی نے روشن بیگ اور ضمیر احمد کو ذمہ دار ٹھہرایا - ضمیر احمد

بنگلور میں گاندھی کے پتلے کے روبرو بی جے پی اقلیتی مورچہ نے حلال سرمایہ کاری کے نام پر آئی ایم اے کی دھوکہ دہی کے خلاف احتجاج کرکے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔

آئی ایم اے اسکام: روشن بیگ اور ضمیر احمد ذمہ دار، بی جے پی کا الزام

By

Published : Jun 16, 2019, 12:16 PM IST

ریاست کرناٹک کے درالحکومت بنگلور میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی پروگرام میں سابق وزیراعلیٰ و ریاستی صدر یدورپا، رکن پارلیمنٹ شوبھاکرندلاجے کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

آئی ایم اے اسکام: روشن بیگ اور ضمیر احمد ذمہ دار، بی جے پی کا الزام

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر محمد عظیم نے آر روشن بیگ اور ریاستی وزیر ضمیر احمد خان پر آئی ایم اے کے ایم ڈی محمد منصور خان کی مدد کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنماؤں نے آئی ایم اے کی بھرپور مدد کی اور اور غریب لوگوں کو کمپنی میں پیسے لگانے کی ترغیب دی۔

محمد عظیم نے وزیر برائے اقلیتی امور ضمیر احمد خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور دھوکہ دہی معاملہ کی منصفانہ تحقیقات پر زور دیا۔

انہوں نے معامہ کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی پروگرام سے رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کے علاوہ دیگر بی جے پی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

بی جے پی کے احتجاجی پروگرام میں آئی ایم اے اسکام سے متاثرہ خواتین کی خاصی تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details