اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'آئل ٹینکرز پر حملے تیل کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے'

بھارت کے وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ابنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود متحدہ عرب امارات بھارت کو بلا کسی وقفے کے پیٹرولیم گیس فراہم کرے گا۔

وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان

By

Published : Jun 18, 2019, 1:30 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت کو متحدہ عرب عمارات (یو اے ای) کی حکومت نے یقین دلایا ہے۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں یو اے ای حکومت سے بات چیت کی۔

چند روز قبل جب ابنائے ہرمز میں تیل بردار ٹینکرز پر حملے ہوئے تو دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

جس کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی میں اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جہازوں کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details