اجلاس کے دوران پبلک سیٹر بنک کو ری کیپیٹلائزیشن زمرہ میں شامل کرنا اور بیمل جالان کمیٹی کی سفارشات پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ 8 مئی کو آر بی آئی کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اس مسئلہ پر بات چیت کی جاچکی ہے۔
15 ویں فینانس کمیشن کا آج اہم اجلاس - فینانس کمیشن
15ویں فینانس کمیشن جس کی صدارت چیرمین این کے سنگھ کر رہے ہیں اپنے دو روزہ دورہ کے دوران ممبئی میں بنکس اور مالیاتی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے جبکہ دو دن قبل ہی انہوں نے آر بی آئی کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔
فینانس کمیشن اور بنک نمائندوں کی آج ملاقات
آج منعقد ہونے والی اجلاس میں بنکوں کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی جس میں فینانس کمیشن کے علاوہ اسٹیٹ بنک آف انڈیا، بنک آف بروڈہ، بنک آف انڈیا، بنک آف مہاراشٹرا، یونین بنک، ایکسس بنک، ایچ ڈی ایف سی بنک، آئی سی آئی سی آئی بنک اور کوٹاک مہندرا بنک کے عہدیدار شرکت کریں گے۔