اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ارریہ: عالمی یوم یوگا کے موقع پر30 ہزار افراد کو ٹیکہ لگانے کا ہدف - اردو نیوز ارریہ

مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ارریہ محکمہ صحت مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ضلع کے تین بلاکس میں ایک نمونہ سروے کیا گیا تھا۔ جس میں ضلع کلکٹر نے ضلع ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے متعدد ٹیکہ کاری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے سروے کے کام میں حصہ لیا۔

ارریہ: عالمی یوم یوگا کے موقع پر30 ہزار افراد کو ٹیکہ لگانے کا ہدف
ارریہ: عالمی یوم یوگا کے موقع پر30 ہزار افراد کو ٹیکہ لگانے کا ہدف

By

Published : Jun 14, 2021, 12:13 PM IST

کورونا ٹیکہ کاری کے عمل کو تیز کرنے کے مقصد سے ریاست بہار کےارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں ایک خصوصی ٹیم چلائی جائے گی، جس کا مقصد 21 جون عالمی یوم یوگا کے موقع پر ارریہ ضلع میں 30 ہزار افراد کو کورونا حفاظتی ٹیکہ لگاناہے۔

اس مہم کو کامیاب بنانے سےمتعلق ارریہ محکمہ صحت مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ دن ایک روز ضلع کے تین بلاکس میں ایک نمونہ سروے کیا گیا تھا۔ جس میں ضلع کلکٹر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے متعدد ٹیکہ کاری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے سروے کے کام میں حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ عہدیداروں کو مہم کی کامیابی سے متعلق ضروری رہنما خطوط جاری کیں۔

مہم کی کامیابی کے لئے ضلع کلکٹر نے ایک نشست منعقد کی۔ مقامی مذہبی رہنماؤں کی مدد سے حفاظتی ٹیکوں کے معاملے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ساتھ ہی اگلی نشست منعقد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس نشست میں مقامی مذہبی رہنماؤں کے علاوہ پنچایت راج کے نمائندے، جیوکا کے اراکین، وکاس متر اور دیگر لوگوں کی شرکت کو بھی یقینی بنائے جانے کی ہدایت دی۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک مائکرو پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے، نشست میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس ضمن میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اس مہم کی کامیابی میں تعاون کی اپیل کی جائے ساتھ ہی دیگر مذہبی مقامات بشمول مندر، مسجد کے اماموں اور خطیبوں کے ذریعہ لوگوں کو ٹیکہ کاری کے بارے میں آگاہ کرنے اور اس کی ترغیب دلانے میں ان کی مدد لی جائے۔

ایکشن پلان کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ضلع پروگرام افسر ڈاکٹر ریحان اشرف نے بتایا کہ یوم یوگا کے موقع پر 300 سیشنوں کا انعقاد کرنے کا منصوبہ ہے، ایک سیشن کی آبادی 1000 سے 1200 کے لگ بھگ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 18 سال سے اوپر عمر کے 400 سے 450 افراد ہیں۔ اس میں 100 افراد کو ٹیکہ لگانے کا پروگرام ہے. ڈاکٹر ریحان اشرف نے کہا کہ طے شدہ ہدف کے حصول کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو شامل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details