اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

برسات سے قبل ہی ارریہ میں سیلابی صورتحال

سب سے برا حال ضلع کلکٹریٹ کا ہے جہاں ہلکی سی بارش سے ضلع کلکٹریٹ جھیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔

برسات سے قبل ہی ارریہ میں سیلابی صورتحال

By

Published : Jun 11, 2019, 4:11 AM IST

ابھی مانسون کی آمد بھی نہیں ہوئی اور ارریہ شہر میں ہلکی سی بارش سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے۔

شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی جم گیا ہے جس سے آنے جانے والے مسافر، اسکولی طلباء و رہائشی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

برسات سے قبل ہی ارریہ میں سیلابی صورتحال

شہر کے آشرم محلہ، اسلام نگر، مولوی ٹولہ، اے ڈی بی چوک کے علاوہ درجنوں علاقوں میں بارش کا پانی جم گیا ہے، جس کے نکاسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

سب سے برا حال ضلع کلکٹریٹ کا ہے جہاں ہلکی سی بارش سے ضلع کلکٹریٹ جھیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کلکٹریٹ میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔

اب پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں آنے جانے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع کلکٹریٹ شہر کا مرکز ہے یہاں تمام بڑے افسران کا آنا جانا لگا رہتا ہے جب یہاں کی صورت حال یہ ہے تو شہر کے دوسرے علاقوں کا کیا حال ہوگا۔
کلکٹریٹ کے مختلف مقامات پر جیسے اقلیتی بلاک، انومنڈل بلاک، سبھا بھون، ڈی پی آر او وغیرہ کے پاس پانی لگا ہے۔

وہیں دوسری جانب نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ برسات کے موسم سے قبل پوری تیاری کر لی جائے گی، تاکہ اس وقت عوام کو پریشانی نہ ہو، ابھی کچھ علاقوں میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ سامنے آیا ہے جسے درست کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details