اس بل کو منظور کرنے کا مقصد 12 اپریل کو بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ كو پورا ہونے سے روکنا ہے۔
بریگزٹ کی مدت بڑھانے سے متعلق بل منظور - Approval
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ’ہاؤس آف کامنس‘ نے وزیر اعظم ٹریسا مے کی حکومت کو یورپی یونین سے بریگزٹ کی مدت کار بڑھانے کی درخواست کرنے کی ہدایت دینے والا ایک بل منظور کیا ہے۔
بریگزٹ کی مدت بڑھانے سے متعلق بل منظور
اپوزیشن لیبر پارٹی کی رکن يوویٹ کوپر نے بدھ کو یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اس کے بعد ہاؤس آف کامنس میں چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ بل تمام مراحل سے گزرنے میں کامیاب رہا۔
اب اسے ایوان بالا’ ہاؤس آف لاڈرس‘ میں منظور کیا جانا باقی ہے۔ بل کے مطابق محترمہ مے کو بریگزٹ کے لئے ایک نئی مدت کی تجویز دینا چاہئے۔