علی پور دوار کے کالچینی اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ولسن چمراماری اور ترنمول کانگریس کے 18 کونسلرز دہلی میں منعقدایک تقریب کے دوران کیلاش وجے ورگیہ اور مکل رائے کی نگرانی میں بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے۔
ترنمول کانگریس کا ایک اور ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ولسن چمرا ماری ترنمول کانگریس چھوڑ کربی جے پی میں شامل ہونےو الے پانچویں ایم ایل اے ہیں۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کاکہنا ہے کہ مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کہتی ہیں ہم اپنی پارٹی سی کچڑاصاف کر رہے ہیں۔ہم کچڑے سے ہیرے کا انتخاب کر رہے ہیں۔
کالچینی کے ایم ایل اے ولسن چمرا ماری ان ہیروں میں سے ایک ہیں۔ترنمول کانگریس نے ولسن کوکچڑاسمجھ کر الگ تھلگ کردیاتھا۔
انہوں مزید کہاکہ نہ جانے کتنے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ہیں جوبی جے پی میں شامل ہونے کے لیے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ولسن چمراماری نے کہاکہ مجھے کام کرنے نہیں دیاجارہاتھا۔میرے اسمبلی حلقے کے لوگوں کو مجھ سے امید تھی۔ میں ان کے لیے کام کرنا چاہتاتھا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ترنمول کانگریس کی پالیسی عوام مخالف ہوگئی ہے۔لوگوں کا ترنمو ل پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔18کونسلرز کے بی جے پی میں شامل ہونے سے کالچینی میونسپلٹی پرقابض ترنمول کانگریس اقلیت میں آ گئی ہے۔
دوسری ضلع جنوبی دنیاج پور کے صدر بیپلب مترابھی بی جے پی میں شامل ہوگئے۔مترا ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔