اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بیدر کے قبرستان میں آوارہ جانوروں کا بسیرا

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں آستانہ حضرت ملتانی پاشاہ محلہ درگاہ پورہ کے احاطے میں واقع قبرستان کی حصار بندی نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں اور کتوں کا بسیرا ہوگیا ہے۔

By

Published : Jun 15, 2019, 1:40 PM IST

بیدر کے قبرستان میں آوارہ جانوروں کا بسیرا

بیدر کے قبرستان میں آوارہ جانوروں کا بسیرا

مولانا عبدالغفار نے کہا کہ اس قبرستان میں روشنی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے اور وضو کرنے کے لیے بھی پانی تک کی سہولت نہیں ہے۔
انہوں نے بیدر کی عوام سے اپیل کی کہ جہاں کہیں شہر بیدر میں قبرستان ہیں ان کی کمیٹیاں بنائی جائیں اور اس کمیٹی کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کروایا جائے۔

مولانا عبدالغفار نے ریاستی کرناٹک کے وزیر اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان سے اور مقامی بیدر کے وقف کے ذمہ داران سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے تمام قبرستانوں کی حصار بندی اور قبرستانوں میں بورویل وہ روشنی کا انتظام کریں کیونکہ یہ ایسی جگہ ہے جہاں فرشتوں کا آنا جانا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تمام قبرستانوں کی صاف صفائی سمیت دیگر سہولیات کا خیال رکھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details