جانوروں کی اسمگلنگ سے متعلق کیسز کی دوبارہ تفتیش شروع کرتے ہوئے سی بی آئی کی ٹیم نے دارالحکومت کولکاتا کے مانک تلہ سمیت چار مقامات پر خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی.
سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے دوران اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی .
سی بی آئی ذرائع کے مطابق چند دنوں قبل سی بی آئی کی ٹیم نے مرشدآباد سے امین الحق نام نامی شخص کو جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا.
گرفتار شدہ شخص سے تفتیش کے دوران بی ایس ایف کے افسر کا نام سامنے آیا ہے.
سی بی آئی نے معلومات کی بنیاد پر سالٹ کے بی جی 59 نمبر میں واقع 27 کمروں پر مشتمل ایک مکان میں چھاپہ ماری مہم چلائی.
سی بی آئی کو چھاپہ ماری کے دوران کئی اہم ثبوت برآمد ہوئے ہیں. اس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے مانک تلہ سمیت چار مقامات پر تلاشی مہم شروع کی.
کولکاتا کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری
سی بی آئی کی ٹیم نے جانوروں کی اسمگلنگ کی تفتیش دوبارہ شروع کرتے ہوئے مانک تلہ سمیت کولکاتا کے چار مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی.
کولکاتا کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری
سی بی آئی کے مطابق مغربی بنگال میں بھارت بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے. اس سے منسلک لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے.